
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے تین ڈمپر کو آگ لگا دی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر موجود ہے، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ڈمپروں میں لگی آگ بجھائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نےدو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔
واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے فور کےچورنگی پر بھی 3 ڈمپروں کو آگ لگائی ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد نے7 ڈمپروں کو جلایا ہے۔
عینی شاہد نے بتایا کہ لوگوں نے ڈمپر کو روکا، اس کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کیں،تاہم ڈمپر ڈرائیور نے بھاگتے ہوئے موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، اس موقع پر عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی