پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد کے حامیوں کی جانب سے ‘میری پہچان پاکستان’ کے قومی بینر کے تحت ‘جشن آزادی ریلی’ نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، خواتین، بچے,بزرگ اور نوجوان بہت پرجوش تھے۔
تحریک کے رہنماؤں حارث بن سیف اور افتخار مرزا نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈاکٹر عشرت العباد کی تحریک کے بینر تلے جمع ہوں اور قومی مفاد میں ان کی زیادہ سے زیادہ حمایت کریں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد پہلے ہی پاکستان واپس آنے اور اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کا اعلان کر چکے ہیں,انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان پر زور دیا کہ وہ واپس آئیں اور پاکستان کے موجودہ مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں۔
۔