
کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر اصل یا اصل جیسی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف آپریشن کے دوران تھانوں کے احاطے ضبط شدہ موٹر سائیکلوں سے بھر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کا فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، تھانوں کے احاطے ضبط شدہ موٹر سائیکلوں سے بھر گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ سرکاری سائز کی واضح نمبر پلیٹس لگانا ضروری ہے، نمبر پلیٹ واضح نہ ہونے پر بھی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن دراصل ای چالان مرحلے کا آغاز ہے، اور اگلے ماہ سے کیمروں کے ذریعے ای چالان سسٹم شروع کر دیا جائے گا