
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آج کراچی میں میڈیا سے خطاب کیا، انہوں نے میڈیا پلیٹ فارمز کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنے پورے دور میں میڈیا کے اہم کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ اپنے منصوبوں کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرنا چاہیں گے کیونکہ وہ پاکستان کی سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے ایک دو سال سے دیکھ رہے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات پیدا کیےجارہے ہیں۔ یہ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا پلیٹ فارم ‘میری پہچان’ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد اور ورکنگ ریلیشن شپ بنانے کے لیے تخلیقی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ان کی اور ان کی کوششوں کے لیے مثبت تعاون کرے۔