
ڈی سی سنٹرل آفس کے نزدیک ایک جگہ انتہائی حساس ہے جہاں مناسب اسپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں، پرانے اسپیڈ بریکر واٹر ٹینکرز کی وجہ سے اکھڑ جاتے ہیں، یہ روڈ کراسنگ سخی حسن ہائیڈرنٹ کے واٹر ٹینکرز کا مرکزی راستہ ہے۔ اس موقع پر حادثات پر قابو پانے کے لیے نئے اسپیڈ بریکرز کی فوری ضرورت ہے، شہریوں نے متعلقہ حکام سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور اسپیڈ بریکرز کو جلد از جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔