NBTV – NBTV https://newsbreaktv.com News & Digital Marketing Tue, 10 Mar 2026 21:10:37 +0000 en-CA hourly 1 https://newsbreaktv.com/wp-content/uploads/2015/01/cropped-newsbreak1-32x32.png NBTV – NBTV https://newsbreaktv.com 32 32 پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک https://newsbreaktv.com/pakistan-petrol-price/ Tue, 10 Mar 2026 21:10:34 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=11056

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے استفسار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہے؟

نیوز چینلز کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران علی پرویز ملک نے کہا کہ جب ہم نے قیمتوں میں اضافہ کیا تب ڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر ۱۵۰ ڈالر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مجبوراً پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا بوجھ عوام پر ڈالا گیا، بتایا جائے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کی ۹۰ فیصد ضرورت امپورٹ سے پورا کرتا ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کو مشاورت کرنا ہوتی ہے، ہم نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ۲۰۲۲ء میں عدم اعتماد کے وقت پیٹرول کی قیمتوں پر سیاست کی، پیٹرول کی قیمت پر سیاست کا پھر ملک کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں ۸۰ روپے اضافہ تھا لیوی کم کر کے قیمت کم بڑھائی، ملک میں خلیجی ممالک سے آنے والے تیل کی ریفائنری ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمرشل طور پر روس کا تیل ہمارے لے زیادہ فائدہ مند نہیں، یہ تیل شاید کمپنی کے لیے مفید ہو عوام کےلیے نہیں ہوگا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول کی ترسیل میں سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں مڈ مل رہی ہے، گیس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر گیس نہیں لے رہا تھا، معاہدے تھے تو قطر کی گیس روک نہیں سکتے تھے، ہم نے اپنے پلانٹ بند کرکے قطر کی گیس استعمال کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر کے ساتھ ۲۰۲۶ تک گیس کے معاہدے ہمارے ہیں، ملک میں کھاد کا وافر ذخیرہ موجود ہے، کھاد سیکٹر کی گیس بند کرکے رمضان میں لوگوں کو گیس فراہم کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری اور ذمے داری کے ساتھ استحکام حاصل کیا، اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

]]>
دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان https://newsbreaktv.com/iran-war-pakistan/ Mon, 09 Mar 2026 19:34:32 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=11038

وانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلے کرلیے، دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیاں دے کر آن لائن کلاسز کرائی جائیں گی۔

قوم سے اہم خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے کو درپیش سنجیدہ اور پر خطر مسئلے پر آپ سے مخاطب ہوں، امن کو لاحق خطرات ہم سب کےلیے تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کا سامنا ہے، مسلح افواج بہادر سپہ سالار کی قیادت میں وطن کی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ یقینی بنانے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر پاکستان گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین اور دیگر ملکوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، خلیجی ملکوں پر حملوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان آزمائش کی گھڑی میں ان ملکوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے، پاکستان ان ملکوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی کا حصہ سمجھتا ہے۔

وزیراعظم کا اہم حکومتی اقدامات کا اعلان 

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے تیل میں 50 فیصد کٹوتی کی جارہی ہے، اس فیصلے میں ایمبولنس اور عوامی استعمال کی بسیں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی بچت کےلیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو 2 ماہ کے لیے بند کیا جارہا ہے، ہفتے میں صرف 4 دن دفاتر کھلیں گے، تیل کی بچت کےلیے ہفتے میں 1 دن کی اضافی چھٹی دی جارہی ہے، اس کا اطلاق بینکوں پر نہیں ہوگا، صنعت اور زراعت کے شعبوں پر ورک فرام ہوم اور ہفتے کی اضافی چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا

شہباز شریف نے مزید کہا کہ فوری طور پرتمام اسکولوں کو رواں ہفتے کے آخر سے 2 ہفتوں کی چھٹیاں دی جارہی ہیں، تمام تعلیمی اداروں میں فوری طورپر آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 ماہ کےلیے کابینہ ارکان، وزرا، مشیران، معاون خصوصی تنخواہ نہیں لیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں سے 25 فیصد کٹوتی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ 20 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران جن کی تنخواہ 3 لاکھ سے زیادہ ہو، ان کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرکے عوامی ریلیف کےلیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے تنخواہوں کے علاوہ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے، سرکاری دفاتر میں گاڑیوں، فرنیچر، اے سی اور دیگر اشیا کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

]]>
ایرانی ڈرون کی قیمت ۲۰ ہزار سے ۵۰ ہزار ڈالرز کے درمیان ، پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل کی ایک فائر کی لاگت ۳۰ لاکھ ڈالرز سے زائدہے https://newsbreaktv.com/iranian-drone/ Fri, 06 Mar 2026 09:54:27 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=11032

امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ایک بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ایران بڑی تعداد میں کم قیمت حملہ آور ڈرونز استعمال کر کے دنیا کے جدید اور مہنگے فضائی دفاعی نظام کو چیلنج کر رہا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران نے اب تک 2000 سے زائد شاہد خودکش ڈرونز داغے ہیں، جن میں سے بعض سخت دفاعی اقدامات کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

شاہد ڈرون تکون نما لوئٹرنگ میونیشن ہے جس کی لمبائی تقریباً 11 فٹ ہوتی ہے اور اس میں دھماکا خیز مواد نصب ہوتا ہے، یہ ڈرون ٹرک کے عقب سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، جس کے باعث اسے پہلے سے شناخت کرنا اور تباہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ماڈلز تقریباً 1200 میل تک پرواز کر سکتے ہیں

ماہرین کے مطابق ایک شاہد ڈرون کی قیمت تقریباً 20 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز کے درمیان ہے، جبکہ اسے مار گرانے کے لیے استعمال ہونے والا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کا PAC-3 انٹرسیپٹر میزائل ایک فائر میں 30 لاکھ ڈالرز سے زائد لاگت رکھتا ہے اور اس کی پیداوار بھی محدود ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 2025ء میں لاک ہیڈ مارٹن نے صرف 620 انٹرسیپٹر فراہم کیے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکا دستیاب تمام اینٹی ڈرون سسٹمز استعمال کر رہا ہے، جن میں نسبتاً سستا ری تھیون کا کوایوٹ انٹرسیپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر سستے ڈرونز کے مقابلے میں مہنگے میزائل استعمال کیے جاتے رہے تو طویل جنگ کی صورت میں یہ حکمتِ عملی اقتصادی طور پر ناقابلِ برداشت ثابت ہو سکتی ہے۔

اسی خدشے کے پیش نظر پینٹاگون نے کم لاگت امریکی ڈرونز کی پیداوار تیز کر دی ہے، جن میں لوکس (LUCAS) نامی ایک نیا ڈرون سسٹم بھی شامل ہے جو شاہد ڈرون سے متاثر ہو کر تیار کیا جا رہا ہے۔

]]>
ایران بمقابلہ امریکہ https://newsbreaktv.com/iran-war/ Wed, 04 Mar 2026 22:10:46 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=11025

ایران کے پاس یقینی طور پر کوئی نہ کوئی قابل بھروسہ پشت پناہی ہونی چاہیے جسکی وجہ سے وہ نہ صرف سپر پاور امریکہ اور اسرائیل سے بیک وقت نبردآزما ہے بلکہ بغیرکسی خوف و خطر مشرق مشرق وسطیٰ میں ہر جگہ امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے جو ممالک امریکی حملوں کو اپنے ملک سے نہ روک سکے وہ اسکی نظر میں بلا واسطہ ملوث ہوگئے واضع رہے برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے زیر استعمال اڈے سے امریکی حملوں کی اجازت دینےسے امریکا کو انکار کردیا تھا جبکہ یوکرین کو دفاع کے لیےمغرب نے روس کے خلاف ہتھیار دیئے ہوئے ہیں اور ایران سے کم طاقتور ہونے کے بعد بھی کافی عرصے سے جنگ لڑ رہا ہے تو پھر یہ جنگ کہاں جلد ختم ہوگی

زمانے سے ایران پر نیوکلئیر ہتھیار نہ بنانے پر امریکی دباؤ تھا اسکو معلوم تھا امریکی میدان پر نہیں اترتے اور روایتی جنگوں میں بی باون جیسے بومبر استعمال کرتے ہیں اور لگتا یہ ہے اسکے نقصان سے بچنے کے لیے کافی انتظام کیا ہوا ہے اورپوشیدہ مرکزوں میں کئی عرصے تک بلائسٹک میزائیل اور ڈرون بناکر اربوں ڈالرز اور جانوں کا نقصان کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کیونکے انکے دفاع کے لیے اینٹی میزائیل سسٹم کی لاگت سے امریکہ اسرائیل کا دیوالیہ ہوجائیگا اور آبنائے ہرمز میں صرف ایک حملہ کھڑے آئل ٹینکرز کو راکھ کردیگا ایسے بہت سے اقدام ہوسکتے ہیں ایران پورے خطے کو مفلوج کردیگا پھر صرف تباہی ہے

عراق اور لیبیا کے برعکس ایران کی لیڈرشپ کی جڑیں عوام میں گہری ہیں جو کربلا کی شہادت کے سخت نظریات پر ہیں یہ ایٹمی قوت سے کم ہرگز نہیں

]]>
ایران کی جانب سےامریکی اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان https://newsbreaktv.com/iran-oil/ Sat, 28 Feb 2026 22:19:19 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=11010

یونانی مرکز جہازرانی کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد عالمی جہاز رانی شدید افراتفری کا شکار ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ یورپ سے ایشیا آنے والے بحری تجارتی جہازوں کو نہر سوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جہاز مالکان کی ایشیا آنے والے جہازوں کو بحیرہ روم میں ہی رک کر انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دمام پورٹ اتھارٹی کی بندرگاہ میں لنگر انداز تمام جہازوں کو باہر نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے کتنے جہاز خلیج فارس کے اندر پھنس گئے ہیں یہ کل دوپہر تک واضح ہوگا۔ اس وقت خلیج فارس میں موجود اکثر جہازوں نے اپنی لوکیشن اور لائٹس بند کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خلیج فارس میں ایک وقت میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز ہوسکتے ہیں۔ خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کے علاؤہ دنیا بھر کے ممالک کے جہاز آتے ہیں۔

خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے ۔بحیرہ روم اور خلیج فارس میں رکے جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جسامت کے لحاظ سے Handy size اور Panamax جہازوں کا ایک دن کا ڈیمرج بیس ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے ایل پی جی کا ریٹ 540 ڈالر سے بڑھ کر اتوار کو 7 سو سے 750 ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہخام تیل کی قیمت پر کتنا فرق پڑے گا اس کا دو سے چار دن بعد پتا چلے گا۔

]]>
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت ملنےکا دعویٰ,خبریں درست معلوم ہوتی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ https://newsbreaktv.com/iran-latest-news/ Sat, 28 Feb 2026 21:11:07 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=11006

سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت مل گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خامنہ اِی کی لاش ملی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بنکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔

امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔

گذشتہ روز امریکا اور اسرائیل کے ایران کے 24 صوبوں پر بحری اور فضائی حملوں میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہوگئے، حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔

اسرائیل اور امریکا نے تہران، خرم آباد، قم، اصفہان، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران میں 500 اہدف کو 200 اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا

]]>
اٹلی کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے ساڑھے 10ہزار ویزوں کا اعلان https://newsbreaktv.com/itlay-pakistan/ Wed, 25 Feb 2026 18:24:47 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=10979

اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے کا کہنا ہے کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبر کو ساڑھے 10ہزار ویزے فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں داخلی سیکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبر کو ساڑھے 10ہزار ویزے دیں گے جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ والوں کو ویزے سے استثنیٰ دیا جائے گا

میٹیو پینٹے ڈوسی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کچھ عرصہ قبل ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کی بات کی تھی۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں انسداد منشیات و انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ایئرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی سے غیر قانونی امیگریشن کم ہوئی۔

اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، منشیات کےخلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھائیں گے، پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں

]]>
برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواست آسان کر دی https://newsbreaktv.com/uk-visa/ Wed, 25 Feb 2026 18:10:12 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=10977

برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواست آسان کر دی، شہری اب برطانیہ کے سفر کیلئے ای ویزا سسٹم استعمال کرسکیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن جین میریٹ کا کہنا ہے کہ سیاحت، کاروبار، فیملی وزٹ کیلئے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کی ضرورت ختم کردی گئی، ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع ہوگی، بائیومیٹرکس کیلئے ویزا سینٹر جانا ہوگا۔

کامیاب درخواست گزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق ای میل سے ملے گی، بائیومیٹرکس کے بعد پاسپورٹ لینے کیلئے ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ویزا نظام سے دستاویزات کے ضائع یا خراب ہونے کے خدشات کم ہوں گے، درخواست گزار شیئر کوڈ کے ذریعے اپنی ویزا حیثیت ثابت کر سکیں گے، ویزا پراسیسنگ وقت، اہلیت اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جین میریٹ کا کہنا ہے کہ نیا نظام پاکستانیوں کیلئے ویزا عمل کو آسان بنائے گا، درخواست گزار ایجنٹس کے بجائے براہ راست درخواست دیں، ای ویزا پہلے طلبہ اور ورک ویزا کیلئے متعارف کروایا جا چکا ہے، موجودہ اسٹیکر ویزا رکھنے والوں پر نئی تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

]]>
ایران پرحملے اب “کسی بھی لمحے” ہو سکتے ہیں https://newsbreaktv.com/us-iran-war/ Sun, 22 Feb 2026 00:49:36 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=10973

امریکی فوجی افسران کا خیال ہے، حملے اب “کسی بھی لمحے” ہو سکتے ہیں۔ یہ تیاریاں نہ صرف یہ بتاتی ہیں کہ یہ آپریشن فوری ہو سکتا ہے بلکہ یہ بھی کہ یہ گزشتہ جون میں ایرانی جوہری مقامات پر یک طرفہ حملے سے زیادہ پائیدار اور دیرپا ہو سکتا ہے

خلیجی تجزیہ کار اور عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹیٹیوٹ کی نان ریذیڈنٹ فیلو اینا جیکبس خلف نے گذشتہ ماہ الجزیرہ کو بتایا کہ “وہ ایرانی قیادت کو کمزور ہوتے دیکھنا پسند کر سکتے ہیں، لیکن ان سب کو افراتفری اور غیر یقینی صورتحال اور وہاں مزید بنیاد پرست عناصر کے اقتدار میں آنے کے امکانات کے بارے میں زیادہ تشویش ہے۔


قطر، اور عمان، ترکی اور مصر کے ساتھ، واشنگٹن اور تہران کو دہانے سے پیچھے ہٹانے کے لیے شدید سفارت کاری میں مصروف ہیں ۔ یہ اس لیے نہیں کہ وہ تہران کے لیے کوئی ہمدردی رکھتے ہیں، بلکہ اس لیے کہ انھیں احساس ہے کہ وہ ایرانی انتقامی کاڑوائیوں کے اگلے مورچوں پر ہوں گے، اور اگر حکومت گرتی ہے تو اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔
جیسا کہ علاقائی تجزیہ کار گالیپ ڈالے نوٹ کرتے ہیں، اقتصادی اور سلامتی کے عدم استحکام کے علاوہ، یہ حقیقت بھی ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تسلط کے طور پر، اسرائیل کو حکومت کے خاتمے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اس ہفتے چتھم ہاؤس کے لیے لکھا کہ “ایران کی طاقت اور پورے خطے میں عزائم کم ہو رہے ہیں، اور ایران پر مرکوز آرڈر کا امکان ختم ہو گیا ہے۔” “مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کے لیے، خطرات بدل گئے ہیں: اب سب سے بڑا خطرہ توسیع پسند اور جارح اسرائیل، اور ممکنہ طور پر منہدم ہونے والی ایرانی ریاست کا افراتفری ہے۔”

کویت یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ہسٹری کے پروفیسر بدر السیف نے نیویارک ٹائمز سے ملتا جلتا کچھ کہا ۔ “ایران پر بمباری عرب خلیجی ریاستوں کے حساب کتاب اور مفادات کے خلاف ہے، موجودہ حکومت کو بے اثر کرنا، چاہے حکومت کی تبدیلی ہو یا اندرونی قیادت کی تشکیل نو، ممکنہ طور پر اسرائیل کی بے مثال تسلط میں بدل سکتی ہے، جو خلیجی ریاستوں کی خدمت نہیں کرے گی۔۔

یہ جی سی سی ممالک کو بدترین ممکنہ صورتحال میں چھوڑ دے گا ء ایک اصلاح پسند، ترمیم پسند اور ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران کے ساتھ سڑک پر۔ یہ ان کو مجبور کرے گا  یقینی طور پر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ء خطے کو ایک خطرناک، غیر مستحکم کرنے والی ہتھیاروں کی دوڑ میں ڈوبنے کے لیے اپنے جوہری ڈیٹرنٹ تلاش کریں۔

عدم استحکام کا یہ وسیع تر خوف وہ اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے سعودی ولی عہد اور ڈی فیکٹو حکمران محمد بن سلمان نے ایران پر حملے کے لیے سعودی فضائی حدود کے استعمال کو عوامی طور پر مسترد کر دیا ۔ متحدہ عرب امارات اسی پوزیشن پر ہے، انور گرگاش، صدر کے ایک اہم مشیر کے ساتھ، “واشنگٹن اور تہران کے درمیان طویل مدتی سفارتی حل” کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

  واضح خطرات کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کا رویہ پریشان کن رہا ہے۔ یہاں تک کہ جب کہ ایران نے جنیوا میں مذاکرات کے آخری دور کے دوران امریکہ کو جوہری معاملے پر سنگین رعایتوں کی پیشکش کی ہے، جیسے کہ افزودگی کو معطل کرنا، اور اقتصادی مراعات، شامل ہے جبکہ ٹرمپ نہ صرف جوہری فائل پر، بلکہ بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے بھی تہران کو سر تسلیم خم کرنے کے خواہاں نظر آتے ہیں جو ایران کے لیے ایک مکمل سرخ لکیر ہے۔

دریں اثنا، ریاض، ابوظہبی، دوحہ، مسقط، بغداد اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات پر فوجی سازوسامان میں تیزی آئی ہے ۔ امریکہ کے خلیجی اتحادی جنگ کے لیے خوش نہیں ہیں۔ وہ سختی سے اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے لیے دانشمندی ہوگی کہ وہ اپنے اور امریکا کے لیے ان کے مشورے پر عمل کریں 

 

]]>
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: ہائیکورٹ https://newsbreaktv.com/sindh-high-court-karachi/ Sat, 21 Feb 2026 08:17:06 +0000 https://newsbreaktv.com/?p=10967

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر نے تو کہا تھا کہ ہم لائن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے۔

اورنگی ٹاؤن میں شہری کے گھر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن سے سوال کیا کہ لوگوں کو پانی کیوں نہیں دے رہے؟ درخواست گزار کے گھر تک پانی پہنچائیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے وکیل نے کہا کہ پرانی لائنیں ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہے۔

جس پر جسٹس عدنان کریم میمن نے کہا کہ تو لائنیں بناؤ، کچھ خرچ عوام پر بھی کریں۔

 سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پیچھے سے بھی پانی بہت کم مل رہا ہے۔

جسٹس عدنان کریم میمن نے سوال کیا کہ تو پھر ٹینکرز والوں کو پانی کہاں سے ملتا ہے؟ ٹینکرز والے تو پورے کراچی کو پانی پہنچا رہے ہیں، جب ٹینکرز کے ذریعے پانی مل رہا ہے تو لائن کے ذریعے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ اس کا مطلب ہے پانی موجود ہے لیکن لائنوں کے ذریعے نہیں دے رہے۔

سپرنٹنڈنٹ کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ ٹینکرز والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بھی پانی لیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ قانونی ہو یا غیر قانونی، شہریوں کو پانی گھروں تک ملنا چاہیے، ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں کے ذریعے پانی دو، ہم اس درخواست پر سخت فیصلہ کریں گے۔

]]>